اسمبلی نے ایک اورمتفقہ قراردادکی منظوری دی جس میں غیرت کے نام پر مردوں اورخواتین کیخلاف تشدد کی سخت مذمت کی گئی ۔

قومی اسمبلی: نیشنل کمانڈاتھارٹی ترمیمی بل مجریہ2016ء میں مزید120دن کیلئے توسیع کی قرارداد منظور
23 جون 2016 (12:03)
0

قومی اسمبلی نے ایک قراردادکی منظوری دی ہے جس کے تحت نیشنل کمانڈاتھارٹی ترمیمی بل مجریہ2016ء میں گیار ہ جولائی2016ء سے مزید120دن کیلئے توسیع کردی جائے گی۔یہ قرارداد وزیرقانون زاہدحامد نے پیش کی تھی۔
اسمبلی نے ایک اورمتفقہ قراردادکی منظوری دی جس میں غیرت کے نام پر مردوں اورخواتین کیخلاف تشدد کی سخت مذمت کی گئی ۔یہ قرارداد انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے پیش کی جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ایسے گھنائونے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔