تجزیہ کاروں نے کہاہے کہ تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے کے بعدپاکستان کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی اورسفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

ایس سی او کی مکمل رکنیت ملنے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ ہوگا:تجزیہ کار
23 جون 2016 (11:20)
0

تجزیہ کاروں نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے سے اس کی علاقائی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ریڈیو پاکستان کے خبروں اورحالات حاضرہ کے پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنظیم کی مکمل رکنیت ملنے کے بعدپاکستان کے رکن ممالک کے ساتھ تجارتی اورسفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔
پروگرام میں حصہ لینے والوں میں فوزیہ نسرین، خالدخٹک،نذرعباس، مشتاق احمدمہر اورڈاکٹرپرویزاقبال چیمہ شامل تھے۔