اجلاس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات خصوصاً کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کو کراچی میں جاری آپریشن مزید موثر بنانے کی ہدایت
23 جون 2016 (11:18)
0

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رینجرز کو کراچی میں جاری آپریشن تیز کرنے اور اسے مزید موثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے کراچی میں باتیں کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات خصوصاً کراچی میں معروف قوال امجد صابری کے قتل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈائریکٹرجنرل رینجرز نے وزیراعلیٰ کو رینجرز ہیڈکوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ادھر سندھ پولیس کے آئی جی اے ڈی خواجہ نے مشہورقوال امجدصابری کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایس ایس پی سنٹرل کراچی مقدس حیدر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

ادھرسندھ کے وزیراعلیٰ نے اویس علی شاہ کی باحفاظت بازیابی یا ان کے اغواء کاروںکی گرفتاری پرایک کروڑ روپے کے انعام کااعلان کیاہے۔