خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پچاسی فیصدفنڈزاستعمال کئے جو ملک میں استعمال ہونیوالے سب سے زیادہ فنڈز ہیں۔

خیبرپختوانخوا سمبلی نے پشاور میں مالی سال2016-17ء کے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی
23 جون 2016 (10:11)
0

خیبرپختوانخوا سمبلی نے پشاور میں مالی سال2016-17ء کے صوبائی بجٹ کی منظوری دی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خیبرپختونخواکے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ ترقیاتی پروگرام کے پچاسی فیصدفنڈزاستعمال کئے جو ملک میں استعمال ہونیوالے سب سے زیادہ فنڈز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان ریلوے روٹ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شامل کیاگیاہے اورمشترکہ مفادات کی کونسل پہلے ہی اس کی منظوری دے چکی ہے۔