تقریباً چار کروڑچونسٹھ لاکھ ننانوے ہزارپانچ سوسینتیس افرادریفرنڈم میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

برطانیہ کے یورپی یونین میں رہنے یانہ رہنے بارے فیصلے کیلئے ریفرنڈم کاآغاز
23 جون 2016 (10:08)
0

برطانیہ میں ملک کے یورپی یونین میں شامل اپنے یا علیحدہ ہونے کے بارے میں فیصلہ کرنے سے متعلق ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق چار کروڑ64 لاکھ ننانوے ہزار پانچ سو سینتیس رائے دہندگان اپنی رائے کا اظہار کریںگے۔
فرانس کے صدر Francois Hollande نے کہاہے کہ رکنیت ختم کرنے کے فیصلے سے برطانیہ کی یورپی یونین کی منڈی تک رسائی شدید متاثر ہوگی۔جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی رائے قائم کرنانہیں چاہتی کہ برطانیہ کے یورپی یونین کو چھوڑنے کی صورت میں کیا خطرات ہونگے کیونکہ وہ یہ چاہتی ہیں کہ برطانیہ یورپی یونین کا حصہ رہے۔
یورپی کمیشن کے سربراہJean Claude Juncker نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے بارے میں یورپی یونین کے رہنمائو ں کے ایک نئے معاہدے پر پہنچنے کے بعد اس معاملے پر دوبارہ بات چیت نہیں ہوگی کہ آج ہونے والے ریفرنڈم کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔