وزیراعظم کے ترجمان نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی دانشمندانہ پالیسیاں اورحکمت عملیاں درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔

تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں:مصدق ملک
23 جون 2016 (09:54)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹرمصدق ملک نے کہاہے کہ تمام سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں اور ملک سے اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی دانشمندانہ پالیسیاں اورحکمت عملیاں درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے خیبرپختونخوا، پنجاب اور کراچی میں آپریشن شروع کئے گئے ہیں جن سے ملک میں اس ناسور کے خاتمے میں مدد ملی ۔