وزیرخزانہ نے کہاہے کہ افغانستان میں ایک منتخب حکومت کی موجودگی سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی آنی چاہیے۔

عالمی برادری افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کیلئے اپناکرداراداکرے:پاکستان
23 جون 2016 (09:52)
0

پاکستان نے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ و ہ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کیلئے اپناکرداراداکرے۔یہ بات اسلام آباد میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پناہ گزینوں کیلئے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ افغانستان میں ایک منتخب حکومت کی موجودگی سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی میں تیزی آنی چاہیے۔
ہائی کمشنر نے اس معاملے پراپناتعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی اورپاکستان کو اس سال ستمبر میں نیویارک میں تارکین وطن اورپناہ گزینوں کے بارے میں ہونیوالے سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔