ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ہر کوئی آگے بڑھنے کیلئے سیاسی عزم رکھتا ہے۔

عالمی طاقتوں کےساتھ ایٹمی پروگرام پربات چیت30جون تک ختم ہوسکتی ہے: جواد ظریف
23 جون 2015 (13:26)
0

ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ بات چیت اس مہینے کی تیس تاریخ کی حتمی مدت یا اس سے کچھ عرصہ بعد مکمل ہوسکتی ہے۔انہوں نے یہ بات لکسمبرگ میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہی۔


ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہر کوئی آگے بڑھنے کیلئے سیاسی عزم رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بات چیت کو حتمی تاریخ یا اس سے چند روز بعد مکمل کیا جاسکتا ہے۔