مقررین نے مسلم اُمہ پر زور دیا کہ عالمی سطح پر ایسے رجحانات کی حوصلہ شکنی کیلئے اجتماعی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی ریلیوں کا انعقاد
23 جنوری 2015 (20:12)
0

\"\"فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کے لئے جمعہ کو ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ریلیاں منعقد کی گئیں۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی نے اظہار رائے اور میڈیاکی آزادی کے نام پر جریدے کے اشتعال انگیز عمل کے خلاف ایک مارچ کا اہتمام کیا۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت سراج الحق نے کہا ہے کہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان جان بوجھ کر فاصلہ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔
پشاورمیں جماعت اسلامی \\\' جمعیت علماء اسلام (ف) \\\' د وسری مذہبی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے ریلیاں نکالیں۔
مقررین نے فرانسیسی جریدے کی جانب سے توہین آمیزخاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی \\\' انہوں نے مستقبل میں ایسے گھنائونے فعل کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کا مطالبہ کیا انہوں نے مسلم اُمہ پر زور دیا کہ عالمی سطح پر ایسے رجحانات کی حوصلہ شکنی کیلئے اجتماعی حکمت عملی اختیار کی جائے۔
کوئٹہ میں مکمل طور پر ہڑتال کی گئی \\\' دیگر چھوٹے اور بڑے شہروں میں بھی اس طرح کی ریلیاں نکالی گئیں۔