ریڈیو پاکستان کے پروگرام \'\'نقطہ نظر\'\' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم شاہ کے دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔

 شاہ عبداللہ کی وفات پوری امت مسلمہ کیلئے المیہ ہے:سرتاج عزیز
23 جنوری 2015 (22:46)
0

قومی سلامتی اور خارجہ امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ سعودی شاہ عبداللہ کی وفات ناصرف سعودی عرب کا بڑا نقصان ہے بلکہ یہ پوری امت مسلمہ کے لئے المیہ ہے۔
ریڈیو پاکستان کے پروگرام \'\'نقطہ نظر\'\' میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم شاہ کے دور میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔
سرتاج عزیز نے کہا کہ 20لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں جو سالانہ4ارب ڈالر سے زائد زرمبادلہ وطن بھیجتے ہیں۔