پاکستان کے سفیر جیلانی نے کہاہے کہ پاکستانی سفارتخانہ مختلف فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش منعقد کرے گا اور جولائی میں ہفتہ پاکستان منائے گا۔

پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا مالک ہے: جلیل عباس
23 جنوری 2015 (14:47)
0

پاکستان تخلیقی فنون میں اپنی عصر حاضر کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کیلئے واشنگٹن میں متعدد پروگراموں کے انعقاد کا ارادہ رکھتا ہے۔یہ بات پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں پاکستانی فنکارہ صباء حسین کے فن پاروں کی نمائش میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا مالک ہے اور بعض ممتاز قدیم تہذیبوں کا گھر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ مختلف فنکاروں کے فن پاروں کی نمائش منعقد کرے گا اور جولائی میں ہفتہ پاکستان منائے گا۔
پاکستان سفیر نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں ، غزل گائیک اور مصوروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ امریکہ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں۔