بھارتی حکام نے حریت رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
23 جنوری 2015 (15:06)
0

بھارتی حکام نے حریت رہنماؤں کوگرفتارکرلیا ہے تاکہ انہیں مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریتی شناخت کو تبدیل کرنے کے بھارتی حکومت کے منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت سے روکا جا سکے۔
گرفتار کئے جانے والے رہنماؤں میں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ ، محمد اشرف صحرائی ، نعیم احمد خان ، ظفراکبر بٹ ، ایاز اکبر اور راجا معراج الدین شامل ہیں۔