وزیراعظم نواز شریف نے پاکستان میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

شاہ عبداﷲ کا انتقال امت مسلمہ کیلئےناقابل تلافی نقصان ہے:صدر،وزیراعظم
23 جنوری 2015 (13:40)
0

خادم حرمین الشریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کے انتقال سے دنیا بھر بالخصوص مسلم برادری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔صدر ممنون حسین نے ایک پیغام میں شاہ عبداﷲ کی وفات کو امت مسلمہ کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں شاہ عبداﷲ کے خاندان اور سعودی قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ خادم حرمین الشریفین شاہ عبداﷲ کے لئے پاکستانی عوام کے دلوں میں بے پناہ عزت اور احترام ہے۔


پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے شاہ عبداﷲ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبداﷲ بن عبدالعزیز کے انتقال سے پاکستان ایک سچے دوست سے محروم ہو گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق ، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی،چیئرمین ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، مذہبی امور کے وزیر سردار محمد یوسف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی شاہ عبداﷲ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔