دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی تھی وہ عبد اللہ پاکستانی کے نام سے جانے جاتے تھے

 شاہ عبداللہ کی وفات سے عظیم دور اپنے اختتام کو پہنچا:پاکستان
23 جنوری 2015 (18:54)
0

پاکستان نے کہا ہے کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی وفات سے ایک عظیم دور اپنے اختتام کو پہنچا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز کی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی تھی وہ عبد اللہ پاکستانی کے نام سے جانے جاتے تھے یہ بات پاکستان کے ساتھ ان کی محبت کی آئینہ دار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد سعودی عرب میں کام کر رہی ہے جو پاکستانی معیشت کے استحکام کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔