وفد میں آفتاب احمد خان شیر پائو ' ڈاکٹر فاروق ستار ' سراج محمود خان ' ناصر اقبال بوسال' احسان الرحمن ' رانا محمد افضل خان ' آسیہ ناز تنولی ' اظہر قیوم نہرہ اور خلیل جارج شامل ہیں۔

سپیکر کی قیادت میں10رکنی پارلیمانی وفد چین کا دورہ کریگا
23 جنوری 2015 (18:38)
0

قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق کی قیاد ت میں دس رکنی پارلیمانی وفد اتوار سے چین کا پانچ روزہ دورہ کرے گا۔
وفد میں آفتاب احمد خان شیر پائو ' ڈاکٹر فاروق ستار ' سراج محمود خان ' ناصر اقبال بوسال' احسان الرحمن ' رانا محمد افضل خان ' آسیہ ناز تنولی ' اظہر قیوم نہرہ اور خلیل جارج شامل ہیں۔
چین میں قیام کے دوران سپیکر اپنے چینی ہم منصب ' سیاسی قیادت اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔
دونوں فریق مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے۔