انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی دھماکوں کے بعد عائد کی گئی پابندیوںکے تناظرمیں شاہ عبد اللہ کی گرانقدر امداد اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔

 شاہ عبداللہ نے ہر کٹھن وقت میں پاکستان کی مدد کی:سرتاج
23 جنوری 2015 (19:11)
0

قومی سلامتی اور امورخارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مرحوم شاہ عبد اللہ بن عبد العزیز نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔
انہوں نے ریڈیوپاکستان کے حالات حاضرہ کے چینل کو ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان ایٹمی دھماکوں کے بعد عائد کی گئی پابندیوں کے تناظرمیں شاہ عبد اللہ کی گرانقدر امداد اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران سعودی عرب نے پاکستان کی مالی مشکلات پر قابو پانے میں مدد دینے کے لئے تیل کی سہولت فراہم کی۔
سرتاج عزیز نے یقین ظاہرکیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئے شاہ کے عہد میں دوستی کی نئی بلندیوں کو چھولیں گے انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ملک زندگی کے ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔