سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں تقریبا انیس سو افغان باشندے بھی شامل ہیں جو صوبے میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

خیبر پختونخوا پولیس کاآپریشن ،ساڑھے 5 ہزارمشتبہ افراد گرفتار
23 جنوری 2015 (12:22)
0

خیبر پختونخواءپولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کےدوران صوبے بھر میں تلاشی کی کارروائی میں ساڑھے پانچ ہزار سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار کئے جانے والوں میں تقریبا انیس سو افغان باشندے بھی شامل ہیں جو صوبے میں غیرقانونی طور پر مقیم تھے۔

پولیس نے تقریباً اٹھارہ سو ہتھیار اور پینتالیس ہزار سات سو کارتوس برآمد کئے ہیں۔