امریکی قومی سلامتی کےنائب مشیر نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر دوطرفہ رابطوں میں اعتماد میں اضافے کے ساتھ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔

پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی اہم ہیں:امریکہ
23 جنوری 2015 (14:16)
0

امریکہ نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیا ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے نائب امریکی مشیربین روہڈز نے کہا کہ اعلیٰ سطح پر دوطرفہ رابطوں میں اعتماد میں اضافے کے ساتھ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں۔


انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں ہیں۔بین روہڈز نے کہا کہ امریکہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔