وفاقی وزیر نے کہاہے کہ جوڈیشل کمیشن اس بات کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیا جا سکتا ہے کہ 2013کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر یا منظم دھاندلی کی گئی یا یہ تحریک انصاف کو شکست دینے کی سازش تھی۔

حکومت جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے تیار ہے:احسن اقبال
23 جنوری 2015 (15:10)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کیلئے تیار ہے۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن اس بات کی تحقیقات کے لئے تشکیل دیا جا سکتا ہے کہ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر یا منظم دھاندلی کی گئی یا یہ پاکستان تحریک انصاف کو شکست دینے کی سازش تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اپنی شرائط پر کمیشن تشکیل دینا چاہتی ہے جس میں انتخابات میں درپیش بعض انتظامی رکاوٹیںبھی ہو تو یہ اقدام آئین کے منافی ہو گا۔ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ مدارس کے خلاف کوئی آپریشن نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی المدارس کو اپنے نصاب کا دوبارہ جائزہ لے۔احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کے تمام اشاریے مثبت ہیں اور کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ کاروبار ہو رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ متعدد چیلنجوں کے باوجود ملک بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ پر قابو پانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے بعد 2018 میں عوام کے پاس جائیں گے۔