دانشوروں کےایک اجلاس سے خطاب میں پولیو کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کی رابطہ کار عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کی صحت اور بہتری کے لئے اسلامی دانشوروں کی طرف سے اس تشویش کا اظہار قابل تحسین ہے۔

معروف اسلامی دانشوروں کا پولیو کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور
23 جنوری 2015 (14:05)
0

معروف اسلامی دانشوروں نے ملک میں پولیو کی روک تھام کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس بات کا اعلان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں دانشوروں کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت پولیو کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم کی رابطہ کار عائشہ رضا فاروق نے کی۔


اپنے خطاب میں عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ بچوں کی صحت اور بہتری کے لئے اسلامی دانشوروں کی طرف سے اس تشویش کا اظہار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں اور اڑھائی سال کے بعد وزیرستان میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔