عبدالربوہ منصور ہادی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ساتھ امن معاہدے میں ناکامی کے بعد وہ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔

صنعاء پر باغیوں کے قبضے کے بعدیمن کے صدر اوروزیراعظم احتجاجاًمستعفی
23 جنوری 2015 (14:20)
0

یمن کے دارالحکومت صنعاء پرحوثی باغیوں کے قبضے کے بعد صدر عبدالربوہ منصور ہادی اور وزیراعظم خالد باھا نے احتجاجاً استعفی دے دیا ہے جس سے ملک میں سیاسی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

صدر نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے ساتھ امن معاہدے میں ناکامی کے بعد وہ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے ان استعفوں کی منظوری دے انکار کر دیا ہے۔