نوازشریف نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کی تعمیر اور پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم کی بلوچستان میں نظم ونسق بہتر بنانے کی ہدایت
23 جنوری 2015 (14:57)
0

وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان میں نظم ونسق بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔آج اسلام آباد میں بلوچستان سے متعلق امور کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی خصوصاً بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اضافی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بلوچستان کے معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ گوادر کی بندرگاہ کی تعمیر اور پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان میں خوشحالی آئے گی۔