فرنٹیر کور اور خفیہ اداروں نے مشترکہ کارروائی میں دھماکا خیز آلات برآمد کرلئے۔

file photo

بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی
23 فروری 2017 (22:25)
0

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی ہے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فرنٹیئر کور اور خفیہ اداروں نے لورا لائی کے قریب کلی شاہ کاریز کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران تئیس دھماکہ خیز آلات برآمد کرلئے ۔
دہشت گرد لورا لائی یونیورسٹی کی بسوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔