وزیراعظم  کا ترکی کی پارلیمنٹ کا دورہ
23 فروری 2017 (21:51)
0

وزیراعظم نے ترکی کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔
ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نے وزیراعظم کا استقبال کیا اور انہیں ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
اس موق پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ ترکی کی گرینڈ اسمبلی ترکی کی جمہوریت اور عوامی خواہشات کی عظیم علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اسمبلی نے جمہوریت کے دفاع کیلئے غیر قانونی بغاوت کی کوشش کے دوران بلاخوف و خطر کام جاری رکھا۔