جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیاچن،یادگار شہدائے گیاری پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی۔

23 فروری 2017 (20:56)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی کے اندرونی چیلنجوں کے باوجود ہم مشرقی سرحد سے مسلسل خطرات کاموثر جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
وہ جمعرات کے روز سیاچن کے دورے کے دوران فوجیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہمیں پاک فوج کے جوانوں پرفخر ہے جو دشوار گزار علاقوں یا موسم کی مشکلات کے باوجود مادر وطن کادفاع کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مادر وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے سے زیادہ عظیم چیز کوئی نہیں ہے ۔
بری فوج کے سربراہ نے گیاری میں یادگار شہدا پر پھو ل چڑھائے ۔
بعد میں بری فوج کے سربراہ نے گلگت بلتستان کی ممتاز شخصیات سے بات چیت کی انہوں نے انھیں یقین دلایا کہ فوج تمام اقدامات کیلئے مکمل تعاون کرے گی جن کا مقصد گلگت بلتستان کے حقوق یقینی بنانا ہے جو وفاق کا حصہ ہے ۔