وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت خوف و ہراس پھیلانے کیلئے شہری آبادی کو نشانہ بناتا ہے۔

دشمن کے مذموم عزائم کوناکام بنایا جائے گا،راجہ فاروق
23 فروری 2017 (20:20)
0

آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کنٹرول لائن پر خوف و ہراس پھیلانے کے لئے اکثر شہری آبادی پر فائرنگ شروع کر دیتی ہیں تاہم دشمن کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنایا جائے گا کیونکہ مسلح افواج اس کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
انہوں نے یہ بات مظفر آباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کے دوران کہی جس کا اجلاس جمعرات کو سپیکر شاہ غلام قادر کی صدارت میں شروع ہوا۔
ایوان نے کشمیر کی تحریک آزادی، لاہور، سیہون شریف کے مزار اور پشاور دھماکوں کے شہداء کے لئے فاتحہ پڑھی۔