حکومت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں سے آراستہ کر رہی ہے،بلیغ الرحمن
23 فروری 2017 (20:16)
0

تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو پیشہ وارانہ مہارتوں سے آراستہ کر رہی ہے۔

وہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں پروان کا کاررواں مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس کا مقصد بچوں کی تعلیم و تربیت کے مراکز تعمیر کرنا ہے۔
مہم کے تحت ملک بھر میں پانچ لاکھ مراکز تعمیر کیے جائیں گے تاکہ بچوں کی تعلیم تک رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔