چیئرمین تحریک انصاف کا دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف تلاشی کارروائیاں تیز کرنے پر زور۔

file photo

آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی واقعات میں نمایاں کمی آئی،عمران خان
23 فروری 2017 (19:31)
0

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔

جمعرات کی سہ پہر پشاور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے خلاف تلاشی کی کارروائیاں کی جانی چاہئیں ۔
عمران خان نے فاٹا کی خیبرپختونخوا میں شمولیت کی ضرورت پر زوردیا ۔