امریکہ پاکستانی تاجروں کیساتھ ملکر کام کرنے کا خواہشمند ہے،ڈیوڈ ہیل
23 فروری 2017 (19:27)
0

امریکہ نے تجارت اور معیشت میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں سیالکوٹ کے ایوان صنعت و تجارت کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
سفیر نے کہا کہ امریکہ ، سیالکوٹ کی تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے تاکہ پاکستان بھر میں معاشی کامیابی کی مثال قائم ہوسکے۔