نوازشریف نے کہا کہ دشمنوں کے ملک کی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنا دیا جائے گا۔

بزدلانہ حملے دہشت گردی کیخلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے،وزیراعظم
23 فروری 2017 (19:11)
0

انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن نے دہشت گردوں کوکمزورکر دیاہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گردی کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی وہ ترقیاتی عمل کو نقصان پہنچانے کے لئے عام لوگوں کو ہدف بنا رہے ہیں تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں رینجرز طلب کرنے اور آپریشن ردالفساد شروع کرنے کے فیصلے وزیراعظم ہائوس میں کیے گئے جس سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے جوخطے کی ترقی و خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے۔