ممبران کی آپریشن کو کامیاب بنانے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔

قانون ساز اسمبلی کا آپریشن رد الفساد کے آغاز کا خیرمقدم
23 فروری 2017 (19:06)
0

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے آپریشن ردالفساد کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے کامیاب بنانے کیلئے مکمل تعاون کایقین دلایا ہے ۔
یہ یقینی دہانی جمعرات کے روزگلگت میں گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں دلائی گئی ۔
اسمبلی نے سیہون شریف اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے حالیہ حملوں اور بے گناہ لوگوں کی ہلاکت کی مذمت کی۔