صدر ممنون حسین ، وزیراعظم محمد نواز شریف کا دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ۔

لاہور،زیر تعمیر عمارت میں دھماکہ،6افراد جاں بحق
23 فروری 2017 (17:58)
0

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں جمعرات کے روز ایک زیرتعمیر عمارت میں دھماکے سے6 افراد جاں بحق اور اکیس زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
صدر ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حملے کی مذمت کی اور فوری طور پر واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔