وزیراعظم نوازشریف اور ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم انقرہ میں دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔

پاکستان، ترکی کے10معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
23 فروری 2017 (17:55)
0

پاکستان اور ترکی نے جمعرات کے روز مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے دس معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف اور ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم انقرہ میں دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔
معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں کے تحت ہائیڈرو کاربن، ماحولیات، جنگلات،اطلاعات، منی لانڈرنگ ، مسلح افواج کے اہلکاروںسے متعلق خفیہ مالیاتی معلومات کے تبادلے کے شعبوں میں تعاون کیا جائے گا۔