مرکزی اجلاس سے پہلے کونسل کے تحت کام کرنے والے چھ مشترکہ ورکنگ گروپوں کا اجلاس ہوا ۔

پاکستان اور ترکی کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کا فیصلہ
23 فروری 2017 (15:23)
0

پاکستان اور ترکی کی سٹرٹیجک تعاون کونسل کا اجلاس انقرہ میں ہوا۔وزیراعظم محمد نواز شریف اور ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔فریقین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
مرکزی اجلاس سے پہلے کونسل کے تحت کام کرنے والے چھ مشترکہ ورکنگ گروپوں کا اجلاس ہوا اور ان میں ہونے والی بات چیت اور نتائج پر مبنی رپور ٹ اجلاس میں پیش کی گئی۔
یہ ورکنگ گروپ تجارت وسرمایہ کاری ، توانائی ، خزانہ و بنکاری ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات ، ثقافت وسیاحت اور تعلیم سے متعلق ہیں۔ورکنگ گروپوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر کونسل کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا اعلان مشترکہ اعلامیہ میں کیا جائے گا۔