اس سے پہلے جب وزیراعظم انقرہ کے محل کنکایا پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

23 فروری 2017 (15:18)
0

وزیراعظم نواز شریف اور ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم کے درمیان معاونین کے بغیر انقرہ میں ملاقات ہوئی ۔ساتھ ہی پاکستانی وفد اور ترکی کے وفد کے ارکان کے درمیان بھی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوا۔

پاکستانی وفد میں وزیر تجارت خرم دستگیر خان ، پٹرولیم اور قدرتی وسیلوں کے وزیر شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی شامل تھے ۔
اس سے پہلے جب وزیراعظم انقرہ کے محل Kankaya پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔وزیراعظم یہاں پاک ترک سٹرٹیجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ان کا خیرمقدم کیا۔
ترک فوج کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور سلامی لی۔ترکی کے وزیراعظم نے اپنے وفد کے ارکان سے وزیراعظم سے تعارف کرایا۔