وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حملے کی مذمت کی اور فوری طور پر واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

لاہور :زیر تعمیر عمارت میں ایک دھماکے میں6 افراد جاں بحق،15زخمی
23 فروری 2017 (15:08)
0

لاہور میں آج ڈیفنس کے وائی بلاک میں زیر تعمیر عمارت میں ایک دھماکے میں چھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حملے کی مذمت کی اور فوری طور پر واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔