منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے: احسن اقبال
23 فروری 2017 (15:02)
0

منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ای کامرس ملک بن گیا ہے اور وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بننے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔وہ سمارٹ اینڈ سیف یونیورسٹی منصوبوں کے آغاز کے لئے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے آخر تک نوجوانوں کو بیس ہزار سکالرشپس دی جائیں گی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی تعلیم کے وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے بجٹ میں اضافہ کیاہے۔