وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔

حکومت اور پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں: مریم اورنگزیب
23 فروری 2017 (14:59)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت اور پاکستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے واقعات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔