چائنہ انرجی نیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے سربراہ ہان شیوپنگ نے کہا کہ چین ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر اور انہیں چلانے کے حوالے سے ایٹمی توانائی کی ٹیکنالوجی میں دنیا بھر میں انتہائی مہارت رکھتا ہے۔

چین کی8 نئے ری ایکٹروں کی تعمیر کے ذریعے ایٹمی توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی
23 فروری 2017 (13:58)
0

چین نے 2017 میں نو ہزار نو سومیگاواٹ پیداواری صلاحیت کے آٹھ نئے ایٹمی ری ایکٹروں کی تعمیر کے ذریعے اپنے ایٹمی توانائی کے شعبے کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چائنہ انرجی نیٹ کنسلٹنگ کمپنی کے سربراہ Han Xiaoping نے کہا کہ چین ایٹمی بجلی گھروں کی تعمیر اور انہیں چلانے کے حوالے سے ایٹمی توانائی کی ٹیکنالوجی میں دنیا بھر میں انتہائی مہارت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے ایٹمی توانائی کے شعبے میں روس اور امریکہ کے ساتھ فنی تعاون کو مضبوط کیا ہے اور پاکستان ، ترکی ، رومانیہ اور ارجنٹائن کے ساتھ بھی تعاون کو مزید فروغ دے رہا ہے۔