شہباز شریف نے پاکستان اور نیپال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

23 فروری 2017 (13:42)
0

پاکستان میں نیپال کی سفیرمزساوالینزال ادھیکارس نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر باتیں کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پاکستان اور نیپال کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور سیاسی قیادت اور فوج اس سلسلے میں متحد ہیں۔