مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاستدانوں کے پاس بہترین راستہ ہے کہ وہ تمام مقدمے عوام کی عدالت میں پیش کریں ۔

تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کا مقدمہ قانون کے بجائے سیاسی طور پر لڑا ہے:سعد، دانیال
23 فروری 2017 (13:05)
0

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کا مقدمہ قانون کے بجائے سیاسی طور پر لڑا ہے ۔آج سپریم کورٹ کے احاطے کے باہر صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ درخواست گزار مقدمہ لڑنے میں سنجیدہ نہیں تھے اور انہوں نے اداروں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس بہترین راستہ ہے کہ وہ تمام مقدمے عوام کی عدالت میں پیش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل اور تحفظات کو احتجاج اور تشدد کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں دم توڑ جائیں گی۔