اقوام متحدہ کے ثالثی نمائندے سٹیفن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں فوری طور پر کسی کامیابی کی توقع نہیں ہے۔

شام کے تنازعے کو حل کرنے کی غرض سے آج مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں
23 فروری 2017 (12:26)
0

جنیوا میں شام کے تنازعے کو حل کرنے کی غرض سے آج مذاکرات دوبارہ شروع ہو رہے ہیں ۔اقوام متحدہ کے ثالثی نمائندے سٹیفن ڈی مستورا نے کہا ہے کہ مذاکرات کے نتیجے میں فوری طور پر کسی کامیابی کی توقع نہیں ہے۔ادھر ، شام میں زیر محاصرہ علاقوں کو امداد فراہم کرنے والے قافلے کو مسلح افراد نے لوٹ لیا ہے۔
اقوام متحدہ کے کارکنوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں کے دوران محض تین قافلے باغیوں کے زیر محاصرہ قصبوں میں پہنچے ہیں جو ان قصبوں میں رہنے والوں کے لئے نہ ہونے کے برابر ہے۔