اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے دہشت گردی کے بنیادی اسباب کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ اب انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے:ملیحہ لودھی
23 فروری 2017 (11:47)
0

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اب انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی انسداددہشت گردی کی نئی عالمی حکمت عملی کے بارے میں ایک اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی سے نمٹنے میں بھرپور عزم اور جذبے کا مظاہرہ کیا اور اپنی پوری صلاحیتوں کا استعمال کیا۔ ملیحہ لودھی نے دہشت گردی کے بنیادی اسباب کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو سیاسی پہلو سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان نے بارہا اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ دیرینہ حل طلب تنازعات ، طاقت کا غیرقانونی استعمال ، جارحیت ،غیرملکی تسلط ، حق خودارادیت دینے سے انکار اور سیاسی واقتصادی کی عدم فراہمی سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے ۔
پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اقوام متحدہ اور تمام رکن ملکوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔