File photo

پاکستان کا اقوام متحدہ کے امن مشنوں کیلئے مزید وسائل فراہم کرنے پرزور
23 فروری 2017 (09:41)
0

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنوں کیلئے مزید وسائل فراہم کرنے پرزوردیا ہے تاکہ وہ موثرطورپر اپنا کام جاری رکھ سکیں ۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے امن مشنوں کے بارے میں خصوصی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاکہ ہمیں امن مشنوں کو مناسب وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مختلف شعبوں میں اپنا کام جاری رکھ سکیں ۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کی جانب سے 2017 کوامن کے سال کے طورپر منانے کی اپیل کی بھی توثیق کی۔

ملیحہ لودھی نے کہاکہ فوجی فراہم کرنے والے ملکوں سے اہم شراکت دار کی حیثیت سے مشاورت کے بعد ان کی تجاویز پرعمل ہونا چاہیے۔یادرہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی امن مشنوں کے لئے فوجی فراہم کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔