File photo

ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے تمام صحافی ہماری ٹیم کا حصہ ہیں:مریم
23 فروری 2017 (09:04)
0

اطلاعات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری اورنجی دونوں ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے تمام صحافی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

وزیر مملکت نے ایک بیان میں سپریم کورٹ کے باہر پیش آنے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔
وزیرمملکت نے کہاکہ وہ مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کیلئے تمام ممکنہ کوششیں کررہی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ انوشہ رحمان وزیراعظم نوازشریف کی کابینہ کی ذمہ دار رکن ہیں اور وہ اظہار رائے اور ذرائع ابلاغ کی آزادی پر یقین رکھتی ہیں۔