File photo

ادارے کو جنوبی سوڈان، نائیجیریا ، صومالیہ اور یمن میں قحط سے نمٹنے کیلئے چار ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے:سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
23 فروری 2017 (07:31)
0

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریز نے کہا ہے کہ ادارے کو جنوبی سوڈان، نائیجیریا ، صومالیہ اور یمن میں قحط اور تباہی سے نمٹنے کیلئے چار ارب چالیس کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب تک نو کروڑ ڈالر جمع ہوچکے ہیں جبکہ دو کروڑ افراد کی بھوک کے ہاتھوں ہلاکت کا خدشہ ہے۔
اس صورتحال کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ہمیں اس ممکنہ تباہی سے بچنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔