File photo

اقتصادی اشارئیے روز بروز بہتر ہورہے ہیں:تنویر
23 فروری 2017 (06:53)
0

دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے اقتصادی اشارئیے روز بروز بہتر ہورہے ہیں اور معاشی درجہ بندی کرنے والے ادارے پاکستان کے مالیاتی اور اقتصادی استحکام کی درجہ بندی کو بہتر بنارہے ہیں۔

دبئی میں پاکستانی برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری سے معیشت نے ترقی کی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت اپنی مدت کے دوران توانائی کے بحران کو ختم کرنے کے بارے میں اپنے وعدے پورے کرے گی۔ انہوں نے ملکی معیشت کی ترقی کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی۔