File photo

قوم دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کرتی ہے:خٹک
23 فروری 2017 (06:41)
0

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قوم متحد ہے اور معاشرے سے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکورٹی فورسز کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

چار سدہ میں تنگی بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی لائحہ عمل اور سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت صوبے میں صورتحال بہتر ہوئی ہے ۔
انہوں نے دہشت گردی پرقابو پانے کیلئے افغانستان کے ساتھ بہترسرحد ی نظم و نسق کی ضرورت پر زوردیا ۔