سرتاج عزیز کا انسداد دہشتگردی کیلئے علاقائی تعاون بڑھانے پرزور
23 فروری 2017 (06:37)
0

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے انسداد دہشتگردی کے لئے علاقائی تعاون بڑھانے پرزور دیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار تہران میں ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے کے لئے پاکستان کے تعاون کا اعادہ کیا۔