File photo

اقتصادی اصلاحات کا عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا:ڈار
23 فروری 2017 (06:30)
0

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے بعض اقتصادی اصلاحات کی ہیں اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں عالمی بنک کی ٹیم کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ حکومت سرکاری شعبے میں کام کے طریقہ کار کو بہترین عالمی معیار کے مطابق بنانے کاعمل جاری رکھے گی ۔
عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہاکہ وہ مستقبل میں کارکردگی کومزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات اور تنظیم نو کے عمل میں پاکستان کی مدد جاری رکھیں گے ۔